ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نوٹ بندی کو چیلنج دینے والی درخواستوں پر 2دسمبر کو سماعت کرے گا سپریم کورٹ

نوٹ بندی کو چیلنج دینے والی درخواستوں پر 2دسمبر کو سماعت کرے گا سپریم کورٹ

Fri, 25 Nov 2016 20:02:13  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،25نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) نوٹ بندی کے فیصلے کی آئینی قانونی حیثیت کو چیلنج دینے والی درخواستوں اور اس سے عام آدمی کو ہو رہی مشکلات پر سپریم کورٹ 2/ دسمبر کو سماعت کرے گا۔چیف جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر اور جسٹس دھننجے وائی چندرچوڑ کی بنچ نے کہا کہ ہم کیس کے دونوں پہلوؤں (تکلیف اور آئینی موزونیت) کو دیکھیں گے۔بنچ نے اس درمیان مرکز کی جانب سے پیش اٹارنی جنرل مکل روہتگی سے کہا کہ اضافی حلف نامہ داخل کرکے بتائیں کہ نوٹ بندی کی وجہ سے پیدا مشکلوں کو آسان بنانے کیلئے کیاکوئی منصوبہ اور اقدامات اٹھائے گئے ہیں ؟ نوٹ بندی کے حکومت کے آٹھ نومبر کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست گزاروں میں سے ایک کی پیروی کر رہے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ سپریم کورٹ کو منگل سے ہی سماعت شروع کرنی چاہئے۔روہتگی نے اگرچہ ان کی اس بات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ہائی کورٹ میں جانے والے تمام درخواست گزاروں کو عدالت عظمی میں آنے دیجئے۔عدالت عظمی 2 دسمبر کو فیصلہ کرے گی کہ سپریم کورٹ ان درخواستوں پرسماعت کرے گایادہلی ہائی کورٹ۔مرکز نے حال ہی میں مختلف ہائی کورٹ میں زیر التوا تمام درخواستوں کویاتوسپریم کورٹ یاکسی ایک ہائی کورٹ میں منتقل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔مرکز نے نوٹ بندی پر کل عدالت عظمی میں حلف نامہ داخل کیا تھا۔


Share: